امریکا ایک بدمعاش ملک ہے شام

ٹرمپ نے بشار الاسد کے قتل کا منصوبہ بنانے کا انکشاف کرکے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،شامی وزارت خارجہ


ویب ڈیسک September 18, 2020
صدر ٹرمپ نے بشارالاسد کے قتل کا منصبہ بنانے کا اعتراف کیا تھا، فوٹو : فائل

شام نے کہا ہے کہ امریکا ایک بدمعاش ملک سے جس نے پوری دنیا میں دہشت پھیلائی ہوئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے شامی صدر بشارالاسد کے قتل کا منصوبہ بنانے کا اعتراف کرکے ثابت کردیا کہ امریکا ایک بدمعاش ملک ہے جس کے شر سے دنیا کا کوئی ملک محفوظ نہیں۔

شامی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ شامی صدر کے قتل کے لیے یہی طریقہ دہشت گرد گروہوں نے بھی اپنایا تھا، دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوگیا کہ دہشت گردوں کا مائنڈ سیٹ کون ہے اور کون دنیا میں امن نہیں چاہتا۔

یہ خبر پڑھیں : بشار الاسد کو قتل کرنا چاہتا تھا لیکن وزیر دفاع نے روک دیا، ٹرمپ کا انکشاف

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں فوکس ٹی وی پر اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ بشار الاسد کو قتل کرنا چاہتے تھے لیکن اُس وقت کے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس منصوبے کو مسترد کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |