پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کیلئے بھارت سرگرم ہے دفترخارجہ

ٹھوس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک September 18, 2020
بھارتی ریاستی دہشتگردی علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، ترجمان۔ فوٹو: فائل

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کیلئے بھارت سرگرم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی اورفرقہ واریت کے پیچھے ہے، ٹھوس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، فرقہ واریت کے حوالے سے یہی کہوں گا کہ پاکستانی قوم متحد ہے ، قومی اتحاد اوریکجہتی سے بھارت کی ہرمذموم کوشش ناکام بنا دیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کیس میں کوئین کونسل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارت کوبتایا کہ کلبھوشن کوصرف پاکستانی وکیل ہی دیا جاسکتا ہے، بھارت کی کوشش ہے کہ وکیل باہرسے لایا جائے لیکن پاکستانی قانون کے مطابق ایسا ممکن نہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی علاقائی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے، جودھ پورمیں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، اس پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ بھارت معاملے کی تحقیقات سے آگاہ کرے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے حوالے سے کل وارنٹ وزارت خارجہ کوموصول ہوئے، وارنٹ فوری طور پرپاکستانی ہائی کمیشن لندن کو بھجوا دیے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے 25 ستمبرکوخطاب کریں گے جب کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی جنرل اسمبلی اجلاس میں حصہ لیں گے، اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں ، پاکستان فلسطین کے دوریاستی حل پریقین رکھتا ہے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |