بنگلہ دیش کا پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرکے ملاعبدالقادر سےمتعلق قرارداد پر احتجاج
جنگی جرائم کی عدالت بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے، بنگلہ دیشی وزارت خارجہ
بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے ڈھاکا میں تعینات پاکستان ہائی کمشنر افراسیاب مہدی ہاشمی قریشی کو طلب کرکے نیشنل اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رہنما ملا عبدالقادر سےمتعلق قرارداد پر احتجاج کیا ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر میر افراسیاب مہدی ہاشمی قریشی کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں ملا عبدلقادر کے حوالے سے قرارداد کی منظور پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کے سیکریٹری خارجہ مصطفیٰ کمال نے پاکستانی حکومت کے لیے احتجاجی مراسلہ بھی ان کے حوالے کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ جنگی جرائم کی عدالت بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں پیر کو جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما ملاعبدالقادرکو پھانسی دینے پر تشویش کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔