چونیاں میں بچے سے بدفعلی اور خاتون زیادتی

12 سالہ بھائی کیساتھ ملزم علی رضا نے بد فعلی کی اور فرار ہو گیا۔


Numaindgan Express September 19, 2020
افضل ٹاؤن چونیاں میں شوہر کے دوست نے شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ فوٹو: فائل

قصور کے علاقوں میں اوباشوں نے بچے کو بدفعلی اور ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

نواحی گاوں جھنڈوالا کے ارسلان نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں درخواست دی کو اس کے 12 سالہ بھائی کیساتھ ملزم علی رضا نے بد فعلی کی اور فرار ہو گیا۔

دوسری جانب افضل ٹاؤن چونیاں میں شوہر کے دوست نے شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،خاتون نے تھانہ سٹی چونیاں میں درخواست دی ہے کہ وہ اپنے شوہر کے دوست عارف کے گھر کام کے سلسلے میں گئی تو اس نے اسے ورغلا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

فورٹ عباس کے علاقہ تھانہ کھچی والا کی حدود میں پولیس کی بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا شیطان صفت ملزم کاشف کو ایک گھنٹے میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |