19 ستمبر 1965 سیالکوٹ جموں سیکٹر پر پاک فوج کی بڑی کامیابیاں

40بھارتی ٹینکوں کو تباہ کیا جبکہ 100 سے زائد فوجی جنگی قیدی بنا لیے گئے


Express Tribune Report September 19, 2020
شاہینوں نے سیالکوٹ جموں سیکٹر میں بھارتی فضائیہ کا ہنٹر جیٹ مار گرایا

19 ستمبر 1965، پاکستانی فورسز نے سیالکوٹ ،جموں سیکٹر میں کئی بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔

40بھارتی ٹینکوں کو تباہ کیا جبکہ 100 سے زائد فوجی جنگی قیدی بنا لیے، واہگہ اٹاری سیکٹر اور کھیم کرن میں پر ہندوستان حملوں کو ناکام بناتے ہوئے اسے بھاری نقصان پہنچایا جبکہ ہندوستانی فوج کو اس کے علاقے میں کئی میل پیچھے دھکیل دیا۔

چونڈا میں پاکستانی فورسز نے بھارت کا حوصلہ اتنا پست کردیا کہ اب اسے دشمن کی طرف سے کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ باقی نہ رہا، پاکستانی فوج نے سندھ راجستھان سیکٹر میں 150 بھارتی فوجیوں کو ہلاک جبکہ21کو قیدی بنا لیا۔

پاکستانی ایئر فورس نے فضا میں اپنی برتری برقرار رکھی، زمینی فوج کی مدد کے ساتھ ساتھ سیالکوٹ جموں سیکٹر میں بھارتی فضائیہ کا ہنٹر جیٹ مار گرایا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں