سونے پتھر کی سیاہی سے لکھا ایک تولہ وزنی قرآن پاک کا نایاب نسخہ

لاہورکے آصف رفیع کا خاندان 3 نسلوں سے قرآن پاک کے قدیم اورشہید نسخوں کی مرمت اور جلد بندی کا کام کر رہا ہے۔


آصف محمود September 19, 2020
لاہورکے آصف رفیع کا خاندان 3 نسلوں سے قرآن پاک کے قدیم اورشہید نسخوں کی مرمت اور جلد بندی کا کام کر رہا ہے۔ فوٹو : فائل

لاہور: ایک شخص کے پاس کپڑے کے رول پر سونے اور پتھروں کی سیاہی سے لکھا قرآن پاک کا ایسا نایاب نسخہ محفوظ ہے۔

لاہور میں ایک شخص کے پاس ہاتھ سے لکھے گئے قرآن پاک کے کئی قدیم نسخے محفوظ ہیں، ان میں سے بعض نسخے 6 سو سال سے بھی زیادہ قدیم ہیں جبکہ کپڑے کے رول پر سونے اور پتھروں کی سیاہی سے لکھا قرآن پاک کا ایسا نایاب نسخہ محفوظ ہے جس کا وزن صرف ایک تولہ ہے۔ لاہورکے آصف رفیع کا خاندان 3 نسلوں سے قرآن پاک کے قدیم اورشہید نسخوں کی مرمت اور جلد بندی کا کام کر رہا ہے۔

آصف رفیع نے بتایا کہ ان کے دادا قرآن پاک کے شہید نسخوں کی مرمت کرتے تھے جو اوراق شہید ہو جاتے ان کی جگہ نئے اوراق شامل کر کے اسی خط میں دوبارہ خطاطی کی جاتی تھی جس خط میں قرآن پاک لکھا ہوتا تھا، ہمارے پاس محفوظ نسخے زندگی کا سرمایہ ہیں جو ہم کسی کو نہیں دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں