اوکاڑہ میں 10 سالہ گھریلوملازمہ گولی لگنے سے جاں بحق

سائرہ کام میں مصروف تھی، وہاں بچے بھی کھیل رہے تھے کہ اچانک گولی اسے گولی لگ گئی


ویب ڈیسک September 19, 2020
شدید زخمی بچی کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرک اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس نے دم توڑدیا۔

نواحی گاؤں 32 فورایل میں دس سالہ گھریلو ملازمہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 32 فورایل میں محنت کش جمال کی بیٹی سائرہ، نواب بی بی کے گھرصفائی کا کام کرتی تھی، سائرہ کام میں مصروف تھی، وہاں بچے بھی کھیل رہے تھے کہ اچانک اسے گولی لگ گئی۔ شدید زخمی بچی کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑدیا۔

پولیس تھانہ شاہبوراطلاع ملتے ہی پہنچی اورلاش قبضہ میں لے کرتفتیش شروع کردی۔ پولیس نے جاں بحق بچی کے والد جمال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس متعلق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گھرمیں موجود بندوق لوڈ تھی جو اچانک کسی بچے کے ہاتھوں چلی اورگولی بچی کو جا لگی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں