پنجاب بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد تین تعلیمی ادارے سیل

مختلف اسکولوں کے 24 بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ، محکمہ تعلیم


ویب ڈیسک September 19, 2020
مختلف سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں کورونا کے 24 کیسز سامنے آگئے ہیں، محکمہ تعلیم فوٹوفائل

محکمہ تعلیم پنجاب نے گوجوانوالہ میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں کورونا کے 24 کیسز سامنے آنے کے بعد اسکولوں کو تاحکم ثانی بند کردیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں میں 164 طلبہ و طالبات کے کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لئے گئے تھے، جن میں 24 بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

جن بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ان میں گورنمنٹ پبلک اسکول وزیر آباد کے5، گورنمنٹ ہائی اسکول سوہدرہ کے 5، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سوہدرہ کے طالبعلم اور ایک اور نجی اسکول کے 12 بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے تعلیمی اداروں میں سیکنڈری کلاسز28 ستمبرسے شروع کرنے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ جن اسکولوں میں کیسز سامنے آئے ہیں وہاں ڈس انفیکشن کیا جائے گا اس کے علاوہ ایس او پیز مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس میں نمایاں کمی کے بعد 15 ستمبر سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے ہیں۔ تاہم اسکول کھلنے کےبعد کئی تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آنے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے کئی اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |