امریکا غنڈہ گردی بند کرے ورنہ جوابی کارروائی کریں گے چین
امریکا نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی عائد کرکے عالمی تجارتی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، چین
چین نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ کی بندش کو امریکی کی غنڈہ گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ دھونس اور دھمکی سے باز رہیں ورنہ سخت جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے سماجی رابطے کی چینی ویب سائٹس ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی کرنے پر چین نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا غنڈہ گردی بند کرے ورنہ اسے سخت جوابی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
یہ خبر پڑھیں : امریکا نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی عائد کردی
چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تجارت کے مسلمہ اصولوں پر پوری طرح شفافیت اور عالمی قوانین کا احترام کرتے ہوئے ان ویب سائٹس پر پابندی کو اُٹھائے اور آئندہ ایسی کسی اقدام کے نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : امریکا کو ٹک ٹاک چرانے نہیں دیں گے اور نہ کسی دباؤ میں آئیں گے، چين
وزارت تجارت کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر امریکا اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتا ہے تو چین چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے استحکام کے لئے ضروری اقدامات کرے گا۔
واضح رہے کہ امریکی وزارت تجارت نے گزشتہ روز ٹک ٹاک پر 20 ستمبر اور وی چیٹ پر 12 نومبر سے مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر ان ویب سائٹس پر چین کے لیے امریکا کی جاسوسی کا الزام عائد کرتے آئے ہیں۔