آئندہ تھری پیس سوٹ پہن کر سوئمنگ کروں گا وسیم اکرم

کبھی لکھنے اور بولنے سے پہلے نہ سوچنا، سابق کپتان کا ناقدین پر طنز

کبھی لکھنے اور بولنے سے پہلے نہ سوچنا، سابق کپتان کا ناقدین پر طنز

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر وسیم اکرم سوشل میڈیا ناقدین پر برس پڑے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کی تو کچھ صارفین نے انہیں شرٹ کے بغیر سوئمنگ پول ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے کہا کہ کیا مسلمانوں کا یہ طریقہ کار ہونا چاہیے۔

وسیم اکرم ویسے تو اپنے خلاف ہونے والی تنقید پر بہت کم جواب دیتے ہیں اور انہیں ہنس کر ڈال دیتے ہیں تاہم اس بار انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا۔




سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ صحتمندانہ طرز زندگی اپنانے کی کوشش کریں، میں جلد ہی 55 سال کا ہوجاؤں گا، خود بھی صحتمند طرز زندگی گزارنے کیلیے کوشش میں رہتا اور آپ لوگوں کو بھی یہی پیغام دیتا ہوں۔

سوشل میڈیا پر بغیر سوچے سمجھے کچھ بھی لکھنے والوں پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیس بُک اور انسٹاگرام پر جو لوگ فضول تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اُن کو میرا پیغام ہے کہ بدتمیزی بزدل لوگ کرتے ہیں، منفی تبصروں سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کا بیک گراؤنڈ کیا ہے، مجھے ایسے لوگوں کے بزرگوں سے ہمدردی ہے۔

سابق کپتان نے سوئمنگ پول میں تصاویر کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی، اگلی بار تھری پیس سوٹ میں تیراکی کرتے ہوئے تصاویر شیئر کروں گا، اگر یہ بھی نہیں پسند تو گھاگھرا پہن لوں گا۔ انہوں نے طنزیہ کہا کہ کبھی لکھنے اور بولنے سے پہلے نہ سوچنا، کلاسک!
Load Next Story