وزیراعظم نے اپنی اورصدرکی مراعات کم کرنے کا قانون لانے کی منظوری دیدی

بل کے ذریعے سربراہان مملکت کے کئی شہروں میں کیمپ آفسز قرار دینے کی شق کا خاتمہ ہوگا، بابر اعوان


ویب ڈیسک September 19, 2020
صدر اور وزیراعظم صرف ایک سرکاری رہائش گاہ رکھ سکیں گے۔ مشیر برائے پارلیمانی امور(فوٹو،فائل)

وزیراعظم نے اپنی اور صدر پاکستان کی مراعات کم کرنے کا بل لانے کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کو مراعات میں کمی کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کروانے کی ہدایت کی ہے اور سرکاری خرچ پر وی آئی پی اخراجات کے سد باب کے لیے قانون سازی پر کام کرنے کا کہا ہے۔

مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کے مطابق سربراہان مملکت کی مراعات میں کمی کا بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کر دیں گے۔ ماضی میں سربراہان نے ایک سے زائد رہائش گاہوں کو کیمپ آفسز کا درجہ دیا ۔بل کے ذریعے سربراہان مملکت کے کئی شہروں میں کیمپ آفسز ڈکلیئر کرنے کی شق کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ صدر اور وزیراعظم صرف ایک سرکاری رہائش گاہ رکھ سکیں گے۔ سکیورٹی، ملازمین، کھانے پینے، انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی مد میں کروڑوں روپے خرچ ہوتے۔ انتخابی منشور سمیت عوام سے کفایت شعاری کا وعدہ پورا ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں