20ستمبر 1965 تینوں محاذوں پر پاک افواج کی برتری برقرار

صدر ایوب خان کی سیکیورٹی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد کی سخت مذمت


Express Tribune Report September 20, 2020
دشمن کے 12 ٹینک اور 4 طیارے تباہ، سیالکوٹ جموں سیکٹر پر پاک فوج کا کنٹرول بدستور قائم۔ فوٹو: سوشل میڈیا

صدر ایوب خان نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیے بغیر جنگ بندی کی قرارداد کی سخت مذمت کی۔

سیالکوٹ جموں سیکٹر میں پاک فوج نے بھارت کے زیرقبضہ علاقے پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا اور دشمن کے دو مزید ٹینک پکڑ لیے۔ واہگہ اٹاری سیکٹر میں پاکستانی دستوں نے دشمن کے 12 ٹینک تباہ کردیے۔

پاکستانی توپوں نے فاضلکا راجستھان سیکٹر میں بھارتی توپخانے کو خاموش کرادیا۔ اسی دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 4 بھارتی طیارے مار گرائے۔ فضا میں دشمن کے طیاروں کی تباہی پر نیچے موجود پاکستانی شہریوں نے اپنے شاہینوں کو دل کھول کر داد دی۔

پاک فضائیہ کے طیاروں نے امبالا، جودھپور، جموں، جام نگر اور ہلواڑہ میں بھارتی ایئرفورس کے اڈوں اور تنصیبات پر کو کامیابی سے بمباری کا نشانہ بنایا۔ بھارتی فضائی کے تباہ ہونے والے طیاروں کی تعداد اب 110 ہوچکی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں