افغان فورسرز کی فضائی کارروائی میں خواتین اور بچوں سمیت 12 شہری ہلاک
فضائی کارروائی میں پہلا حملہ طالبان کے ٹھکانے پر ہوا تاہم دوسرے حملے میں عام شہری ہلاک ہوئے، افغان رکن پارلیمنٹ
افغان فورسرز کی طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 شہری ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں افغان فورسرز نے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانا بنایا تاہم فضائی کارروائی کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد بحق ہوگئے جب کہ کارروائی میں کسی طالبان کے مارے جانے کی اطلاع نہیں ملی۔
افغان پارلیمنٹ کے رکن فاطمہ عزیز کے مطابق فضائی کارروائی کے دوران پہلے حملہ طالبان کے ٹھکانے پر ہوا تاہم دوسرے حملے میں عام شہری ہلاک ہوئے جب کہ افغان محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں 40 طالبان ہلاک ہوئے تاہم کسی عام شہری کے مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 40 عام شہری ہلاک ہوئے تاہم کسی طالبان کے ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔