سرداراختر مینگل اپوزیشن کی اے پی سی میں شریک نہیں ہوئے

بی این پی عوامی کے قائد اسرار اللہ زہری بھی پرواز کی عدم دسیتابی کے باعث اسلام آباد نہیں پہنچ سکے

بی این پی مینگل کے سینیٹر کا کہنا ہے کہ پہلے حکومت کو آزمایا اب اپوزیشن کو آزمائیں گے۔(فوٹو، فائل)

حزب اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس میں بلوچستان کی دو جماعتوں کی قیادت شریک نہیں ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے قائد سردار اختر جان مینگل اور بی این پی عوامی کے سربراہ اسرار اللہ زہری اپوزیشن کی اے پی سی میں شریک نہیں ہوئے۔


اس حوالے سے بی این پی مینگل کے سیکریٹری جنرل سینیٹر جہانزیب جمالدینی کا کہنا تھا کہ حکومت کو آزمایا اب اپوزیشن کو آزمائیں گے۔اگر اپوزیشن نے بلوچستان کے لئے کچھ کیا تو اپوزیشن میں بیٹھنے کا سوچ سکتے ہیں۔ اب بھی غیر جانبدار بنچوں پر بیٹھے ہیں۔ سردار اختر جان مینگل کی طبعیت ٹھیک نہیں وہ اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔

دوسری جانب بی این پی عوامی کے سربراہ اسرار اللہ زہری کے حوالے سے یہ بیان سامے آیا ہے کہ وہ اپوزیشن کے موقف کی تائید کرتے ہیں تاہم اسلام آباد کے لیے فلائٹ کی عدم دستیابی کے باعث وہ کانفرنس میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔ اس قبل جماعت اسلامی اپوزیشن کی اے پی سی میں عدم شرکت کا اعلان کرچکی ہے۔
Load Next Story