پشاور پولیس کی کارروائی میں 18 ہزار غیر قانونی سمیں برآمد 2 ملزمان گرفتار

ان سموں کو اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم میں استعمال کیا جارہا تھا، ایس ایس پی آپریشن


ویب ڈیسک December 18, 2013
ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ ڈیڑہ سال سے غیر قانونی افغان سموں کا نیٹ ورک چلا رہے تھے، انچارج ایف آئی اے سائبر ونگ شاہد الیاس فوٹو: ایکسپریس نیوز

پولیس نے پشتخرہ کے علاقے میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر افغان سمز کا نیٹ ورک چلانے والے گروہ کے دو ملزمان کو پکڑ کر 18 ہزار غیر قانونی سمز قبضے میں لے لیں۔

پشاورمیں ایس ایس پی آپریشن نجیب الرحمان نے ایف آئی اے سائبر ونگ کے انچارج شاہد الیاس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملزمان کو غیر قانونی افغان سمیں فروخت کرنے کے لئے ماہانہ 2 ہزار ڈالر تنخواہ ملتی تھی اور اصل ملزمان میں سے ایک کینیڈا اور دوسرا افغانستان میں رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سموں کو اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم میں استعمال کیا جارہا تھا۔

اس موقع پر شاہد الیاس نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ ڈیڑہ سال سے غیر قانونی افغان سموں کا نیٹ ورک چلا رہے تھے تاہم غیر ملکی سمز ہونے کی وجہ سے ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آرہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔