شرمین چنائے پہلی مسلم خاتون سپرہیرو پر مبنی ٹی وی سیریز کی ہدایات دیں گی
مس مارول کے کردار کو مارول ایڈیٹر اور ڈائریکٹر ثنا امانت نے بطور شریک تخلیق کار 2014 میں بنایا تھا
آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے مارول اسٹوڈیو کی پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو کمالہ خان پر مبنی ٹی وی سیریز کی ہدایات دیں گی۔
مارول اسٹوڈیو اپنی پہلی مسلم سپر ہیرو مس مارول پر ٹی وی سیریز بنارہاہے جس کی ہدایات پاکستان کی نامور ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے دیں گی۔ تاہم ان کے ساتھ مزید تین نامور ہدایت کار بھی اس ٹی وی سیریز کی ہدایت دیں گے جن میں عدیل العربی، بلال فلاح اور بھارتی نژاد امریکی خاتون میرا مینن شامل ہیں۔ یہ ٹی وی سیریز ڈرنی پلس پر پیش کی جائے گی۔
مس مارول کے کردار کو مارول ایڈیٹر اور ڈائریکٹر ثنا امانت نے بطور شریک تخلیق کار 2014 میں بنایا تھا۔ مس مارول 16 سال کی پاکستانی نژاد امریکی مسلم نوجوان لڑکی ہے جس کا نام کمالہ خان ہے جو امریکی شہر نیو جرسی میں رہتی ہے۔ اس کردار کے پاس اپنی صورت اور روپ تبدیل کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ یہ پہلا مسلم کردار ہے جس پر کامک بک سیریز بنائی گئی ہے۔
مس مارول ''کمالہ خان'' کے کردار کو 2014 میں متعارف کیا گیا تھا اور 2015 میں اس سیریز نے بہترین گرافک اسٹوری کے لیے ہیوگو ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
مارول اسٹوڈیو کے چیف کیون فج کے مطابق مس مارول کو چھوٹی اسکرین پر پیش کرنے کے بعد کمالہ خان کو مستقبل میں مارول فلمز میں بھی شامل کیا جائے گا۔ مارول اسٹوڈیو مس مارول کے لیے مرکزی کردار کی تلاش میں ہے اور اسٹوڈیو کمالہ خان کے کردار کے لیے ایسی لڑکی ڈھونڈھ رہا ہے جو پاکستانی نژاد امریکی ہو اور امریکا میں پلی بڑھی ہو۔ اس ٹی وی سیریز کو 2022 میں نشر کیا جائے گا۔