پاکستان کرکٹ بورڈ کا نتھیا گلی میں جاری 2 روزہ اجلاس ختم

اجلاس میں 2 سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ مستقبل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی


Muhammad Yousuf Anjum September 20, 2020
اجلاس میں 2 سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ مستقبل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔ فوٹو: فائل

بورڈ چیئرمین احسان مانی کی صدارت میں نتھیا گلی میں جاری پی سی بی کا 2 روزہ اجلاس ختم ہوگیا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق یہ ایک انٹرنل اجلاس تھا جس میں سب نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر اپنا نقطہ نظر بیان کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں زمبابوے کے خلاف سیریز، ڈومیسٹک کرکٹ اور دوسرے اہم امور پر غور کرنے کے ساتھ بعض اہم سفارشات پر اتفاق کرنے کے بعد گورننگ بورڈ کے شرکا کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ کوڈ آف ایتھکس کو لاگو کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

احسان مانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بورڈ کے تمام شعبوں کے ہیڈز نے شرکت کی، شرکا نے 2 سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ مستقبل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی۔

اطلاعات کے مطابق احسان مانی نیشنل اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جو 23 ستمبر کو اسلام آباد میں ہی طلب کیا گیا ہے، ان کے ساتھ چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |