جولائی تا نومبر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری33 کروڑ ڈالر سے تجاوز
5 ماہ میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی 6 لاکھ اور مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 12.5 فیصد گھٹ کر 39 کروڑ 89 لاکھ ڈالر رہی
پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی 5ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 33کروڑ 7 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.7 فیصد زائد ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1کروڑ 49 لاکھ ڈالر اضافے سے 33 کروڑ 7لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ سال کے اسی عرصے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 31کروڑ 58 لاکھ ڈالر رہی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 5 ماہ کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 12.5 فیصد کمی سے 39 کروڑ 89لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 45کروڑ 61 لاکھ ڈالر رہی تھی، پورٹ فولیو سرمایہ کاری 14کروڑ 42 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں منفی 6 لاکھ ڈالر رہی۔ نومبر 2013 کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری نومبر 2012 کے مقابلے میں 1کروڑ 66لاکھ ڈالر کمی سے 4 کروڑ 71لاکھ ڈالر رہی ، نومبر 2012میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 6کروڑ 37لاکھ ڈالر رہی تھی، نومبر 2013 میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی 7کروڑ 28 لاکھ ڈالر رہی ۔
جبکہ گزشتہ سال نومبر کے دوران پورٹ فولیو سرمایہ کاری میں ایک کروڑ 82 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، نومبر 2013میں کی جانے والی مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری منفی 2کروڑ 59لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ سال نومبر میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 5ماہ کے دوران سب سے زیادہ 17 کروڑ 95لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں کی گئی، فنانشل بزنس 6 کروڑ 42لاکھ ڈالر، کیمکلز 6 کروڑ 17لاکھ ڈالر، ٹوبیکو اینڈ سگریٹ 4کروڑ 52لاکھ ڈالر، ٹرانسپورٹ سیکٹر میں 1 کروڑ 23لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی، فوڈ سیکٹر میں 3کروڑ 54 لاکھ ڈالر، پاور سیکٹر میں غیرملکی سرمایہ کاری 44 لاکھ ڈالر تک محدود رہی، ٹیلی کمیونی کیشن سیکٹر براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی (انخلا) کے لحاظ سے سرفہرست رہا، اس شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری 11 کروڑ ڈالر کم ہوگئی، 5 ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے لحاظ سے سوئٹزرلینڈ 10کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست رہا، امریکا نے 9کروڑ 69 لاکھ ڈالر، ہانگ کانگ 7کروڑ 35لاکھ ڈالر، اٹلی 5 کروڑ 6لاکھ ڈالر اور برطانیہ نے 4 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔