پہلے آل پاکستان ویمن ڈبل وکٹ کرکٹ کپ کی تیاریاں مکمل

ٹورنامنٹ 25 اور 26 ستمبر 2020 کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا


Sports Reporter September 20, 2020
ٹورنامنٹ 25 اور 26 ستمبر 2020 کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ فوٹو : فائل

یوتھ ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام پہلے آل پاکستان ویمن ڈبل وکٹ کرکٹ کپ کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔

یوتھ ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس (YES) ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام پہلے آل پاکستان ویمن ڈبل وکٹ کرکٹ کپ کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں جب کہ ٹورنامنٹ 25 اور 26 ستمبر 2020 کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق ہوں گے۔

یوتھ ایجوکیشن اینڈسپورٹس (YES) ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری نعیم بھٹی نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی اور وائٹل گروپ کے تعاون سے قومی سطح کے اس ٹورنامنٹ کا مقصد کورونا وائرس کے باعث طویل عرصہ سے گھروں میں بیٹھی اور مایوسی کا شکار خواتین کرکٹرز کو دوبارہ میدان میں اترنے اور صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرناہے۔

ٹورنامنٹ میں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، اٹک، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، ایبٹ آباد، میرپور آزادکشمیر، ملتان، بہاولپور اور کراچی سمیت پاکستان بھر سے ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

جنرل سیکرٹری نعیم بھٹی نے کہا کہ ٹورنامنٹ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس اوپیز کے تحت منعقد کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 پروٹوکولز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |