آئی ایم ایف سے پاکستان کو 55 کروڑ ڈالر کی فراہمی کے لیے کل منظوری متوقع
حکومت پر امید ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے دوسری قسط کی منظوری دے دی جائے گی،وزارت خزانہ
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی طرف سے جمعرات کو پاکستان کے لیے منظور کردہ ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام (ای ایف ایف پی) کے تحت 55کروڑ ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام نے کہا ہے کہ حکومت اس بارے میں پر امید ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے دوسری قسط کی منظوری دے دی جائے گی، اجلاس میں جائزہ مشن کی طرف سے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کے بارے میں مرتب کردہ پہلی جائزہ رپورٹ پیش کی جائے گی اور اس رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کے لیے دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دینے کا فیصلہ کرے گا۔