اسمارٹ فون کے لئے دنیا کا سب سے مختصر اور طاقتور سولر پاور بینک
’سن سلائس‘ نامی ایجاد روایتی شمسی چارجر سے تین گنا زیادہ طاقتور ہے اور تیزی سے اسمارٹ فون چارج کرسکتا ہے
NICE:
تصویر میں دنیا کا سب سے چھوٹا سولر پاور بینک اور چارجر دکھائی دے رہا جسے سن سلائس کا نام دیا گیا ہے۔ لیکن اس کے چھوٹی جسامت کے باوجود تمام روایتی شمسی چارجر کے مقابلے میں یہ تین گنا تیزرفتار اور مؤثر ہے۔ اس کی بدولت اسمارٹ فون تین گھنٹے میں چارج کیا جاسکتا ہے۔
اس طرح کسی بجلی کے بغیر جب چاہیں اور جہاں چاہیں اسمارٹ فون کو چارج کرسکتے ہیں۔ بجلی سے دور رہنے والے مزدور، سیاح اور کیمپنگ کے شوقین ہر جگہ اپنا فون چارج کرسکتے ہیں اور سفر کے دوران بھی دنیا سےرابطے میں رہ سکتے ہیں۔
اس وقت دنیا میں ہر شخص اوسطاً کسی نہ کسی دستی فون یا آلے سے جڑا ہے اور فی زمانہ ایک اوسط شخص پاس ایک سے زائد آلات بھی ہیں۔ سولر چارجر بینک میں 2.4 ایمپیئر بیٹری نصب ہے۔ اس طرح اتنی جسامت میں اس سے زیادہ بہترین شمسی پاور بینک شاید کوئی اور نہ ہوگا۔ یہ سولر چارجر تہہ در تہہ کھل کر ایک پٹے کی صورت اختیار کرلیتا ہے جس کے اندر لچکدار سولر پینل کھلتے چلے جاتے ہیں۔
تجربہ گاہ سے ثابت شدہ
بیلجیئم کے دو انجینیئروں نے اس پر غیرمعمولی کام کیا ہے اور تین سال کی مسلسل محنت کے بعد ایک نئی ٹیکنالوجی بنائی ہے جسے سن سلائس کا نام دیا گیا ہے۔ اس طرح روایتی شمسی چارجر سے یہ آلہ بہت آگے ہے۔ تجربہ گاہی آزمائش کے دوران اسے سے گو پرو، آئی فون، اینڈروئڈ فون، جی پی ایس آلات اور چھوٹے دستی آلات چارج کئے گئے جس کے بہترین نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر واٹر پروف اور ماحول دوست ہے۔ تاہم اس کی ڈیزائننگ کے لیے مائیکروالیکٹرانکس کے کئی جدید تصورات سے مدد لی گئی ہے۔ تکنیکی تفصیلات کے مطابق اس پر نصب سولر پینل چار واٹ کے ہیں۔ بیٹری کی گنجائش 4000 ایم اے ایچ ہے۔ اس کا مجموعی وزن 220 گرام ہے اور ہر طرح کی کیبل فراہم کی جارہی ہے۔
سن سلائس کی قیمت 99 یورو ہے لیکن پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر اسے 65 ڈالر میں خریدا جاسکتا ہے۔