اسراء بلجیک سے متعلق ٹوئٹ پر تنقید کرنے والے کو ارمینا خان کا کرارا جواب

اسراء بلجیک آپ کی پھپھو کی بیٹی ہے جو اتنی آگ لگ رہی ہے ؟ ارمینا خان کا ٹوئٹر صارف کو جواب

ترکش اداکارہ سے ملاقات کی خواہش کرنے پر آپ کو اتنی تکلیف کیوں ہو رہی ہے ؟ اداکارہ ارمینہ خان۔ فوٹو: فائل

ترک اداکارہ اسراء بلجیک سے متعلق کی جانے والی ٹوئٹ پر تنقید کرنے والے شخص کو اداکارہ ارمینا خان نے کرارا جواب دیکر خاموش کرا دیا۔

مشہور ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے ترکش اداکار جاود چتن گنر حال ہی میں پاکستان آئے تھے تاہم اُن کی واپسی سے متعلق انعم رضا نامی صارف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اب وہ واپس اپنی سرزمین پر پہنچ چکے ہیں۔ صارف کی ٹوئٹ پر اداکارہ ارمینا خان بھی خاموش نہ رہیں۔



ارمینہ خان نے اپنی ٹوئٹ میں اداکارہ اسراء بلجیک سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا اور ساتھ ہی انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں اُن سے محبت کرتی ہوں۔




اداکارہ کی ٹوئٹ پر عمار نامی صارف نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ '' آپکی پھوپھی کی بیٹی ہے وہ؟ اب بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ والی مثال نہیں دیں گی؟ مطلب کچھ بھی''۔ صارف کی تنقید پر ارمینہ خان بھی چپ نہ رہیں۔



انہوں نے بھی فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو اتنی تکلیف کیوں ہو رہی ہے ؟ وہ کیا آپ کی پھپھو کی بیٹی ہے جو اتنی آگ لگ رہی ہے۔
Load Next Story