ملائکہ اروڑا نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

ملائکہ اروڑا میں کورونا وائرس کی تصدیق 6 ستمبر کو ہوئی تھی اور وہ معالجین کی زیر نگرانی گھر میں ہی قرنطینہ تھیں


ویب ڈیسک September 20, 2020
ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور میں 6 ستمبر کو کورونا کی تصدیق ہوئی تھی، فوٹو : فائل

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف فنکارہ ملائکہ اروڑا کا دو ہفتوں بعد کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے جس کے بعد قرنطینہ سے اپنے اہل گھر والوں میں منتقل ہوگئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس انسٹاگرام پر ملائکہ اروڑا نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں اور کورونا کو شکست دینے کے بعد اپنے کمرے سے باہر کی دنیا میں واپس آگئی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کورونا میں مبتلا ملائکہ اروڑا کی جلد از جلد ویکسین بنانے کی اپیل

آئٹم سانگ پر رقص سے شہرت حاصل کرنے والی چھیاں چھیاں گرل نے مزید لکھا کہ معمولی درد اور ہلکی علامتوں کے ساتھ موزی وائرس کو شکست دینے پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں جس پر اپنے معالجین، اہل خانہ، ہمسائے اور مداحوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔

قبل ازیں قرنطینہ کے دوران انسٹاگرام پر ہی فنکارہ نے ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں اُن کا بیٹا گھر کے باہر کی دیوار سے اپنی والدہ کو دیکھ رہا ہے۔ ملائکہ اروڑا نے ان لمحات کو درد ناک قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ہم نے ان حالات میں جینا سیکھ لیا ہے اور ایک دوسرے کے پیغامات کو سمجھ لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس پر فنکارہ نے معالجین کے زیر نگرانی خود کو اپنے گھر میں ہی قرنطینہ کرکے اہل خانہ کو خود سے علیحدہ کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں