رینجرزاور پولیس کی کاروائیاں 122ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے سب مشین گنز ،دستی بم اورواکی ٹاکی برآمد ہوئے


Staff Reporter December 18, 2013
گرفتار ملزمان لیاری گینگ وار ، ٹارگٹ کلرز اور سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں،پولیس۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

رینجرز اور پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 122 ملزمان کو گرفتار و حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز سندھ کے ترجمان کے مطابق رینجرز کی مختلف پارٹیوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں خیبر ہوٹل کینٹ اسٹیشن ، ملیر ، شاہ فیصل کالونی ریتا پلاٹ ، سعدی ٹاؤن،لانڈھی نمبر 2 ، پرانی سبزی منڈی ، ماڈل کالونی ، میانوالی کالونی ، انگارہ گوٹھ ، لیاقت آباد ، مومن آباد فرید کالونی ، فرنٹیئر کالونی ، بنارس، پاک کالونی ، محمود آباد ،اعظم ٹاؤن اور لیاری کلا کوٹ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 21 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے سب مشین گنز ،دستی بم ،واکی ٹاکی اور مختلف اقسام کے اسلحہ کی بھاری تعداد میں گولیاں برآمد کر لیں ۔



گرفتار ملزمان لیاری گینگ وار ، ٹارگٹ کلرز اور سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں، سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس کی مختلف پارٹیوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 67 چھاپہ مار کارروائیاں اور5 پولیس مقابلوں میں101 ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف اقسام کے23 ہتھیار برآمد کر لیے ، ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں 23 مفرور ، 16 اسلحہ ایکٹ میں 13 منشیات ایکٹ میں اور 7 ڈکیت و رہزن ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں