21 ستمبر1965بھارتی وزیراعظم کی جنگ بندی پر آمادگی

مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر چھوڑنا خطرناک ہوگا،یو این سیکریٹری جنرل


Express Tribune Report September 21, 2020
جنگ کے محاذ پر پاکستانی افواج نے سیالکوٹ سیکٹر پر اپنی برتری قائم رکھی

لاہور: 21ستمبر 1965،بھارتی وزیراعظم لعل بہادر شاستری نے اقوام متحدہ سے جنگی بندی کیلیے سلامتی کونسل کے مطالبے پر رضامندی کا اظہار کیا۔

تاہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عالمی ادارے کو اپنی رپورٹ میں متنبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر چھوڑنا خطرناک ہوگا،جنگ کے محاذ پر پاکستانی افواج نے سیالکوٹ سیکٹر پر اپنی برتری قائم رکھی اور کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹرز میں بھی متعدد کامیابیاں حاصل کیں۔

ایک جھڑپ کے دوران پاکستانی افواج نے دشمن کے مزید 6ٹینک تباہ کرڈالے۔ راجستھان سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی پیش قدمی کو کامیابی سے پسپا کردیا جبکہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے سرگودھا کے قریب ایک بھارتی بمبار طیارے کو مار گرایا ، اس کے علاوہ پاک فضایہ نے آدم پور، ہلواڑہ اور جودھپور میں متعدد بھارتی فضائی اڈوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ صدر ایوب خان نے بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر متعدد جوانوں کو 42 تمغے دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |