گوجرانوالہ میں پولیس افسر کی لڑکی سے دوران تفتیش زیادتی

متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کا ہمسائیوں سے جھگڑا ہوا جس پر انہوں نے تھانے میں درخواست دی تھی


ویب ڈیسک September 21, 2020
متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کا ہمسائیوں سے جھگڑا ہوا جس پر انہوں نے تھانے میں درخواست دی تھی

گوجرانوالہ میں پولیس افسر نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کا ہمسائیوں سے جھگڑا ہوا جس پر انہوں نے تھانے میں درخواست دی تو ایس ایچ او نے تھانے میں ان سے گالم گلوچ کی جبکہ تفتیشی افسر نے گھر آکر زیادتی کی۔

اعلیٰ پولیس افسران کی مداخلت پر متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں اے ایس آئی مبشر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے کے مطابق تھانے میں تعینات اے ایس آئی مبشر تفتیش کرنے لڑکی کے گھر گیا جہاں اس نے لڑکی سے زیادتی کی۔

ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹرفہد نے اے ایس آئی مبشرکو معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کروارہے ہیں اور اے ایس آئی فرار ہوگیا ہے، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایس ایچ او کو بھی معطل کیا جاسکتا ہے، ہم عزتوں کے رکھوالے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں