کراچی میں رواں ماہ اور اکتوبر میں ہلکی بارش کا امکان

سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک September 21, 2020
سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات ۔ فوٹو:فائل

شہر میں رواں ماہ اوراکتوبر میں سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق کراچی میں مون سون کی بارشوں کا اختتام ہوگیا ہے اور آنے والے دنوں میں مون سون کی بارشوں کا کوئی امکان نہیں، تاہم رواں ماہ اوراکتوبر میں سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی جذوی لہر کی وجہ سے اگلے 4 روز تک موسم گرم رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں سمندری ہواوں پر اثرانداز رہیں گی، اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔