فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آغاز سے پہلے ہی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا

فرنچ اوپن کے مقابلے 27 ستمبر سے 11 اکتوبر تک پیرس میں شیڈول ہیں


Muhammad Yousuf Anjum September 21, 2020
فرنچ اوپن کے مقابلے 27 ستمبر سے 11 اکتوبر تک پیرس میں شیڈول ہیں۔ فوٹو : فائل

آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آغاز سے قبل ہی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں شریک مزید 2 کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 3 وہ کھلاڑی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جنہوں نے کورونا پازٹیو کوچ سے تعلق رکھا۔ ٹورنامنٹ منتظمین نے کورونا پازٹیو نتائج کے بعد پانچوں کھلاڑیوں کو مقابلوں میں شرکت سے روک دیا ہے، ان کھلاڑیوں کو فوری طورپر 7 روز کے لیے آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منتظمین نے متاثرہ کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے جب کہ فیڈریشن آف فرنچ ٹینس کے حکام نے اب تک مجموعی طورپر 900 لوگوں کے ٹیسٹ کرائے ہیں، فرنچ اوپن کے مقابلے 27 ستمبر سے 11 اکتوبر تک پیرس میں شیڈول ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں