نیب کے بعد ایف آئی اے نے بھی شریف خاندان کے خلاف تحقیقات شروع کردیں

ایف آٸی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے جیل میں حمزہ شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت حاصل کرلی


طالب فریدی September 21, 2020
شریف خاندان کے خلاف متعدد کیسز میں ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا(فوٹو، فائل)

نیب کے بعد شریف خاندان کے خلاف ایف آئی اے نے بھی کیسز کی تحقیقات شروع کردیں جب کہ حمزہ شہباز کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت بھی حاصل کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے شریف خاندان کی ملکیت ،العریبیہ شوگر ملز،رمصان شوگر ملزاور شریف فیڈ اور ڈیری ملز کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایف آئی اے نے پنجاب میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کےلیے احتساب عدالت سے رجوع کیا جس کے بعد اسے حمزہ شہباز کا جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ایف آٸی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔ درخواست میں ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا تھا کہ حمزہ شہباز العربیہ ، رمضان شوگر مل سمیت دیگر کمنیوں کے ڈاٸریکٹر ہیں۔کیس کی تفتیش میں حمزہ شہباز کا بیان انتہاٸی اہمیت کا حامل ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حمزہ شہباز اس وقت جیل میں قید ہیں جہاں ان کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دی جاٸے۔ واضح رہے کہ حمزہ شہباز آمدن سے زائدہ اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں پہلے ہی زیر حراست ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔