شرمیلا فاروقی نے سندھ فیسٹیول کے شیڈول کا اعلان کردیا

فیسٹیول فروری کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگا ،افتتاحی تقریب موئن جو دڑو میں ہوگی


Showbiz Reporter December 18, 2013
صوبائی وزیر ثقافت شرمیلا فاروقی سندھ فیسٹیول 2014 کی تفصیلات بتا رہی ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

ISLAMABAD: وزیراعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے ثقافت شرمیلا فاروقی نے سندھ فیسٹیول کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

سندھ فیسٹیول آئندہ برس فروری کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگا اور یہ 15روز تک جاری رہے گا، فیسٹیول کی افتتاحی تقریب موئن جودڑو جبکہ اختتامی تقریب کینجھر جھیل ٹھٹھہ میں منعقد ہوگی ،سندھ فیسٹیول کے تحت کراچی کے ساحل سمندرپرعالمی بسنت میلہ بھی منایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو ممتاز اسٹوڈیو محکمہ ثقافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرسیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ذوالفقار شلوانی، سیکریٹری محکمہ ثقافت ثاقب سومرو اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔

 photo 5_zps04f8f0c7.jpg

انھوں نے کہاکہ فیسٹیول کے پروگرامز میں ہارس اینڈ کیٹل فیسٹیول ،عالمی مشاعرہ ،گدھا گاڑی ریس، گہرے سمندر میں ماہی گیری کا مقابلہ ،سندھ میوزک میلہ، غزل نائٹ ،صوفی نائٹ ،سندھ فیشن فیسٹیول، سندھ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ،سندھ فیسٹیول سٹی ،کراچی لٹریچر فیسٹیول ،چلڈرن لٹریچر فیسٹیول ،سندھ فیسٹیول کرکٹ ٹورنامنٹ کے علاوہ وائس آف پاکستان شامل ہیں ،باغ ابن قاسم میں ہونے والے ایونٹ میں بلامعاوضہ اسٹالز فراہم کیے جائیں گے،انھوں نے اعلان کیا کہ سندھ کے ثقافتی ورثے پر 10منٹ کی ڈاکومینٹری فلم بناکر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو انعام بھی دیا جائے گا ،پتنگ میلے میں پتنگ اور ڈور حکومت بلامعاوضہ فراہم کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں