ڈاکٹرماہا کیس ضمانت مسترد ہونے پر ملزمان عدالت سے فرار

تفتیشی افسر نے مجھے فرار کرانے کے لئے ایک لاکھ روپے لئے، ملزم جنید کا بیان

عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔فوٹو:فائل

ڈاکٹرماہا خودکشی کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر ملزم وقاص اور جنید کمرہ عدالت سے فرارہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو ڈاکٹر ماہا شاہ خود کشی کیس میں نامزد ملزمان کی ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ عدالت نے دونوں ملزمان جنید اور وقاص کی ضمانت مسترد کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: والد نے بلیک میلنگ کو خود کشی کا سبب قرار دے دیا


ضمانت مسترد ہونے پر ملزم وقاص اور جنید کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ تاہم سٹی کورٹ کے باہر تفتیشی افسر نے رکشے میں بیٹھے ملزم جنید کو پکڑلیا اور ہتھکڑی بھی پہنادی۔ ملزم جنید کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر نے مجھ سے ایک لاکھ روپے لئے جب کہ تفتیشی افسر کا بیان تھا کہ اس کے وکلا نے اسے فرار کروایا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نامزد ملزم نے نئے انکشافات کرکے معاملے کو نیا رُخ دے دیا

واضح رہے کہ متوفیہ ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد نے جنید، وقاص اور ڈاکٹر عرفان کو اپنی بیٹی کی خودکشی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا۔ جنید اور وقاص نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دے رکھی تھی، جب کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
Load Next Story