امریکی بدمعاشی کا فیصلہ کن جواب دیں گے ایران

امریکا نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کو یک طرفہ طور پر بحال کردیا تھا


ویب ڈیسک September 21, 2020
امریکی دباؤ کیخلاف مزاحمت کرنے پر عالمی قوتوں کا شکریہ اداکرتے ہیں، صدر روحانی (فوٹو: فائل)

ایران نے کہا ہے کہ امریکا نے روایتی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یک طرفہ طور پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کیں جس پر اُسے فیصلہ کن جواب دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کو بحال کرنے کے لئے امریکی دباؤ کی مزاحمت کرنے پر عالمی طاقتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ خود امریکا کے لیے زیادہ سے زیادہ تنہائی کا باعث ہوگا۔

یہ خبر پڑھیں : امریکا نے 'اسنیپ بیک' کے تحت ایران پر پابندیوں کو یک طرفہ طور پر بحال کردیا

صدر حسن روحانی نے مزید کہا کہ آج کا دن ایران کی تاریخ کا یادگار ترین ہے، عالمی قوتوں نے ہمارا ساتھ دیکر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس سے امریکا کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ ہماری اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے لیے امریکا کی نئی چال

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز یک طرفہ طور پر 'اسنیپ بیک' طریقہ کار کے ذریعے ایران پر عائد اقوام متحدہ کی پابندیوں کو بحال کردیا تھا تاہم سلامتی کونسل کے دیگر ارکان نے اس کی حمایت نہیں کی تھی اور امریکی اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |