شہزادی ڈیانا کا قتل برطانوی فوجیوں کے ملوث ہونے کی تردید

تفتیش متعدد افراد کے بیانات جمع کر کے اور ریکارڈکا دوبارہ جائزہ لے کرکی گئی ہے،پولیس

تفتیش متعدد افراد کے بیانات جمع کر کے اور ریکارڈکا دوبارہ جائزہ لے کرکی گئی ہے،پولیس۔ فوٹو: فائل

برطانوی پولیس نے شہزادی ڈیانا اور ان کے ساتھی دودی الفاید کی ہلاکت میں برطانوی فوجیوں کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام ممکنہ شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ہمارے پاس ایسے کوئی قابل اعتماد شواہد نہیں ہیں کہ ان بیانات میں کوئی صداقت ہے۔


برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے منگل کو ایک بیان میں کہاکہ اس سلسلے میں ابتدائی تفتیش کے بعد انھیں ایسی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ملی جس کی بنا پر مجرمانہ مقدمہ شروع کیا جائے،پولیس کے مطابق یہ تفتیش متعدد افراد کے بیانات جمع کر کے اور ریکارڈکا دوبارہ جائزہ لے کرکی گئی ہے۔
Load Next Story