بھارتی عدالت کا عدنان سمیع خان کو اپنا فلیٹ سابقہ بیوی صبا گلا داری کو دینے کا حکم

عدنان سمیع ممبئی کے علاقے اندھیری کے ایک فلیٹ میں اپنی تیسری بیوی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں


APP December 18, 2013
عدنان سمیع ممبئی کے علاقے اندھیری کے ایک فلیٹ میں اپنی تیسری بیوی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں ۔ فوٹو: فائل

بھارتی عدالت نے موسیقار وگلوکارعدنان سمیع خان کورہائشی فلیٹس خالی کرکے سابقہ بیوی صبا گلا داری کودینے کاحکم دیدیا۔

عدنان سمیع ممبئی کے علاقے اندھیری کے ایک فلیٹ میں اپنی تیسری بیوی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں تاہم فیملی کورٹ نے صباگلاداری کی درخواست پرقائم مقدمے کافیصلہ سناتے ہوئے عدنان کوفلیٹ خالی کرنے کاحکم دیا۔ عدنان سمیع ایک ملٹی پلیکس بلڈنگ کی14 ویں اور 15 ویں منزل پر 5فلیٹوں کویکجا کرکے رہائش پذیرتھے جو ان کی پہلی بیگم صباکی ملکیت ہیں۔ عدنان نے ان کے بدلے صبا کوورسوا اوراسی عمارت میں 2دوسرے فلیٹس دینے کی پیشکش کی تھی جورد کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں