بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ تعداد 20 ہوگئی

بلوچستان کے 33 اضلاع میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع؛ 25 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر


ویب ڈیسک September 21, 2020
کوئٹہ کے علاقے احمد خانزئی سے 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ فوٹو : فائل

بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوگیا جس کے بعد صوبے میں کیسز کی تعداد 20 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ کے علاقے احمد خانزئی سے 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جس سے رواں سال بلوچستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

یاد رہے بلوچستان کے 33 اضلاع میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی ہے جس میں 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں