کورونا وبا سندھ میں صحتیاب مریضوں کی شرح 96 فیصد تک جاپہنچی

صوبے میں کورونا وبا کی شرح اموات 1.8 فیصد ہے، وزیر اعلیٰ سندھ


Staff Reporter September 21, 2020
سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2463 ہے، وزیر اعلیٰ سندھ فوٹو: فائل

سندھ میں کورونا کا شکار ہونے والے مریضوں کی صحتیابیئ کی شرح 96 فی صد تک جاپہنچی ہے۔

سندھ میں کورونا کی تازہ صورت حال سے متعلق اپنے بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15211 ٹیسٹ کیے گئے جسکے نتیجے میں 296 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس طرح کورونا کی تشخیصی شرح 1.96 فیصد ہے۔ اب تک 12 لاکھ 43 ہزار 268 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 34 ہزار 243 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 87 مریض صحتیاب ہونے کے بعد مریضوں کی مجموعی صحتیاب ہونے کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار 494 ہو گئی ہے، اس طرح صوبے میں اس وائرس کا شکار افراد کی صحتیابی کی شرح 96 فیصد بنتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے مزید 3 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2463 ہوگئی، اس وبا کی شرح اموات 1.8 فیصد ہے۔ اس وقت 3 ہزار 286 کورونا مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 2930 گھروں میں، 5 آئسولیشن مراکز اور 351 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ 175 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن میں 20 وینٹی لیٹرز پرمنتقل کیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ 296 نئے کیسوں میں سے 143 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی50، ضلع وسطی 42، ضلع جنوبی 26، ضلع ملیر 11، ضلع غربی 8 اور ضلع کورنگی 6 شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بدین 25، حیدرآباد 5، مٹیاری 4، شکارپور 3، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد اور عمرکوٹ میں 2-2، دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبےکے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پی پر عمل کریں بصورت دیگر حکومت وبائی مرض پر قابو نہیں پاسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں