ڈاکٹر ماہا شاہ خودکشی کیس کے 2 ملزمان ضمانت منسوخ ہوتے ہی عدالت سے فرار

دونوں ملزمان وکیل کی مدد سے فرار ہوئے

عدالتوں اور پولیس پر اعتماد ہے،والد ڈاکٹر ماہا فوٹو: فائل

LONDON:
ڈاکٹر ماہا شاہ خودکشی کیس کے 2 ملزمان عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹر ماہا شاہ کیس میں ملزمان جنید اور وقاص کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ دونوں ملزمان وکیل کی مدد سے فرار ہوئے۔ ملزمان وکیل کے ہمراہ رکشے میں سوار ہوئے۔ رش کے باعث رکشہ ٹریفک میں پھنس گیا تو ملزم وقاص فرار ہوگیا جبکہ ملزم جنید وکیل کے ہمراہ بیٹھا رہا۔ جسے تفتیشی افسر نے ہتھکڑی لگا دی لیکن وکلا اور ملزم کے ساتھیوں نے تفتیشی افسر کو گھیر لیا۔ جس کے باعث ملزم باآسانی فرار ہوگیا۔ اس دوران ملزم نے تفتیشی افسر پر الزام عائد کیا کہ تفتیشی افسر نے نرمی برتنے کے لیے اس سے ایک لاکھ روپے وصول کیے۔


عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر ماہا کے والد نے کہا کہ مجھے عدالتوں اور پولیس پر اعتماد ہے۔ ملزم جنید یہ شروع سے جھوٹ پر جھوٹ بول رہاہے۔ مجھے خدشہ ہے کہ یہ ملک سے فرار نہ ہو جائیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملزمان کی درخواست ضمانت فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ مقدمہ ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد کی مدت میں درج کیا گیا ہے.
Load Next Story