امریکی صدر کو زہر سے بھرا پارسل بھیجنے والی خاتون کینیڈا سے گرفتار

خاتون پر امریکی قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا جس کی سزا 25 سال تک کی قید ہوسکتی ہے

خاتون نے اس سے قبل بھی زہریلے پارسل قیدیوں کو بھی بھیجے تھے، امریکی پولیس (فوٹو : فائل)

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زہر سے بھرا پارسل بھیجنے والی خاتون کو کینیڈا کی سرحد سے امریکا میں داخل ہوتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کسٹمز اور بارڈرز فورس نے مشترکہ طور پر ایک کارروائی کے دوران اُس خاتون کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے جن پر صدر ٹرمپ کو زہریلے مرکب والا پارسل بھیجنے کا الزام تھا۔ خاتون کینیڈا سے امریکا داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھیں۔

اس حوالے سے کینیڈا کی پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے زہر سے بھرے پارسل بھیجنے والے سے متعلق مدد کی درخواست کی تھی جس کے بارے میں اُن کا خیال تھا کہ وہ کینیڈا سے بھیجا گیا ہے۔ کینیڈا کی پولیس اب ایف بی آئی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔


یہ خبر پڑھیں : صدر ٹرمپ کو بھیجا گیا زہرسے بھرا پیکٹ پکڑا گیا

ادھر امریکا کے قانون نافذ کرنے والے افسران نے خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا کہ زہریلا پارسل بھیجنے کے جرم میں مذکورہ خاتون پر امریکی قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا جس کی سزا 25 سال قید ہوسکتی ہے۔

 
Load Next Story