عالمی منڈی اور ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی

دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 8000 روپے کم رہی

دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 8000 روپے کم رہی (فوٹو : فائل)

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 21 ڈالر کی کمی سے 1932 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کی کمی واقع ہوئی۔


عالمی منڈی میں کمی کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 14 ہزار 700 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 98 ہزار 337 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 8000 روپے کم رہی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1300 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت 1114 روپے 54 پیسے پر مستحکم رہی۔
Load Next Story