سوشل میڈیا پر جرائم ایف آئی اے اور فیس بک کے درمیان معاہدہ

ایف آئی اے خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کے تدارک کے لیے فوکل پرسن مقرر کرے گا جو فیس بک سے رابطے میں رہے گا


Staff Reporter September 21, 2020
ایف آئی اے خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کے تدارک کے لیے فوکل پرسن مقرر کرے گا جو فیس بک سے رابطے میں رہے گا (فوٹو : فائل)

سوشل میڈیا کے ذریعے بڑھتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور فیس بک حکام کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کا معاہدہ ہوگیا۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ دونوں اداروں كے درمیان ایک بڑا اقدام ہے جس کے سبب سوشل میڈیا پر موجود جرائم پیشہ افراد سے نمٹںے میں خاطرخواہ بہتری آئے گی، اب خواتین اور بچوں کے خلاف ہونے والے كرائم كی تحقیقات کے لیے سائبر كرائم ونگ كا فوكل پرسن بھی مقرر كیا جائے گا جو فیس بک كی ٹیم سے رابطے کے فرائض انجام دے گا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور فیس بک حكام نے عالمی سائبر كرائم قوانین اور ایف بی آئی كی پالیسی و قوانین كے مطابق مستقبل میں مشتركہ طور پر روابط قائم كرنے كا فیصلہ كیا ہے۔

اس ضمن میں فیس بک ایكسپرٹ ٹیم نے سائبر كرائم كی تحقیقاتی عمل كو مزید تیز كرنے پر بھی باہمی رضامندی كا اظہار كیا ہے جبكہ ایف آئی اے ہیڈ كوارٹر میں سائبر كرائم ونگ كے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور دیگر افسران سمیت فیس بک حكام كے درمیان ایک معاہدہ تشكیل پایا ہے۔

فیس بک حکام اس سے پہلے بھی ایف آئی اے حكام سے ملاقات كرچكے ہیں جس میں سائبر كرائم كی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات زیر بحث آئے۔

اس عمل سے سائبر كرائم کے بڑھتے ہوئے كرائم كی روك تھام کے لیے خاطرخواہ بہتری آئے گی اور بڑھتے ہوئے سائبر كرائم پر قابو اور اس کے خاتمہ کے لیے عملی طور پر اقدامات ہوسكیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |