کراچی میں مون سون سیزن ختم رواں ہفتے شدید گرمی کی پیشگوئی

گرمی کا پارہ 39 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے، محکمہ موسمیات


Staff Reporter September 21, 2020
گرمی کا پارہ 39 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے، محکمہ موسمیات . فوٹو : فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مون سون سیزن کا اختتام ہوگیا ہے اور اب مزید گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان نہیں ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق جولائی تا ستمبر مون سون کے دورانیے کا خاتمہ ہوگیا، اب شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

سردارسرفراز کے مطابق رواں ماہ اور اکتوبر کے مہینے میں لوکل ڈیویلپمنٹ اورسمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ گرمی کی جزوی لہر کے دوران اگلے 4 روز تک شہر کے درجہ حرارت میں قدرے اضافے کا امکان ہے، بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں سمندری ہواؤں کو متاثرکرسکتی ہے جس کی وجہ سے ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنے جب کہ موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے، اس دوران گرمی کا پارہ 39 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں