سعودی عرب کو بڑی مقدار میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام دو ملزمان گرفتار

نیوزی لینڈ آئس بھیجنے کی کوشش بھی ناکام، 60 لاکھ کے بوسٹن انجکشن اور 1 کروڑ 89 لاکھ کے 67 ہزار میموری کارڈز بھی ضبط

نیوزی لینڈ آئس بھیجنے کی کوشش بھی ناکام، 60 لاکھ کے بوسٹن انجکشن اور 1 کروڑ 89 لاکھ کے 67 ہزار میموری کارڈز بھی ضبط (فوٹو : فائل)

پاکستان کسٹمز پریونٹیو کلکٹریٹ نے سعودی عرب کو بڑی مقدار میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ کسٹمز پریونٹیو کلکٹریٹ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں جس پر ایئر فریٹ یونٹ/ ایئرپورٹ پر تعینات ڈپٹی کلکٹر انعام اللہ وزیر کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی ٹیم نے ایئرپورٹ اور کوریئرسروس کے ذریعے جانے والے کنسائمنٹس کی سخت نگرانی شروع کردی۔

کورئیر سروس کے دفتر پر چھاپہ، 16 کلو ہیروئن برآمد

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹرانعام اللہ وزیر کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ایکسپرس کوریئر سروس کے ذریعے سعودی عرب بھیجے جانے والے پارسل میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر انہوں نے شارع فیصل پر واقع ایکسپرس کوریئرسروس کے دفتر پر چھاپہ مارا اور سعودی عرب جانے والے پارسل کی جانچ پڑتال کی تو انکشا ف ہوا کہ سعودی عرب جانے والے 16.10 کلوگرام کپڑے کو ہیروئن کے ساتھ گیلا کرکے اسمگل کیا جا رہا تھا۔

ایک اور پارسل میں 15 کلو گرام ہیروئن موجود

ایکسپرس کوریئر سروس کے ذریعے جانے والے ایک اور پارسل میں موجود 15.15 کلو گرام کپڑے کو بھی ہیروئن کے ساتھ گیلا کرکے اسمگل کیا جانا تھا لیکن محکمہ کسٹمز نے بروقت کاررروائی کرتے ہوئے سعودی عرب اسمگل کی جانے والی ہیروئن کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا۔


نیوزی لینڈ آئس بھیجنے کی کوشش بھی ناکام

پریونٹو کلکٹریٹ کی جانب سے جنرل پوسٹ آفس پر کارروائی کی گئی جس میں لکڑی کے شوپیس پارسل میں آئس (منشیات) کو بڑی مہارت کے ساتھ چھپا کر نیوی لینڈ اسمگل کیا جارہا تھا لیکن محکمہ کسٹمز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

60 لاکھ روپے مالیت کے بوسٹن انجکشن ضبط

ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹیم نے گذشتہ پانچ دنوں کے دوران اپنی چوتھی کارروائی میں 60 لاکھ مالیت کے ایک ہزار بوسٹن انجکشن ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے کیونکہ سپریم کورٹ کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے تھے کہ بوسٹن انجکشن کی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے کیوں کہ ان انجکشن سے گائے، بھینسوں کے دودھ کی صلاحیت کو مصنوعی طریقے سے بڑھا دیا جاتا ہے جو انسانی صحت کے لیے مضرہے۔

ایک کروڑ 89 لاکھ کے 67 ہزار میموری کارڈز بھی ضبط

ذرائع نے بتایاکہ پریونٹیو کلکٹریٹ نے اپنی پانچویں کارروائی میں ڈی ایچ ایل کوریئر سروس کے ذریعے آنے والے ایک کروڑ 89 لاکھ مالیت کے 67 ہزار میموری کارڈز ضبط کرلیے۔
Load Next Story