مزید 5 خواتین 4 بچے جنسی درندگی کا نشانہ بن گئے

مانگامنڈی میں خاتون سے زیادتی، 5 ملزم گرفتار، فیصل آباد میں 2 خواتین،2 بچے، ملتان میں لڑکی اوباشوں کی ہوس کے شکارہوئے


Numaindgan Express September 22, 2020
قصور میں مطلقہ خاتون ،گوگیرہ میں 8 سالہ بچہ،اوچ شریف میں بچی اوباشوں کے ہتھے چڑھ گئی، خانیوال میں بچی سے زیادتی کا گرفتار فوٹو، فائل

جنسی درندگی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا جب کہ شہروں میں مزید5 خواتین اور 3 بچے اوباشوں کی درندگی کا نشانہ بن گئے۔


لاہور سے اسپیشل رپورٹر کے مطابق مانگا منڈی میں 5 افراد نے خاتون کو اجتماعی زیادتی.کا نشنہ بنا ڈالا، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ،ملزمان حالت غیر ہونے پر خاتون کو چھوڑ کر فرار ہو گئے، متاثرہ خاتون کا کہناتھا کہ ظفر اقبال، راشد علی، خالدمحمود، ناظم اور فیض احمد نے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔

پولیس نے نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہناتھا کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔ فیصل آباد سے ایکسپریس رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں اوباش افراد نے دوخواتین اور 2 کمسن بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق سلیمانیہ کالونی غلام محمد آباد میں ماجد علی کے 11 سالہ بیٹے کو ملزم امام الحق، نواحی گاں103ج ب میں امجد صدیق کے 9 سالہ بیٹے کو محلے دار ثاقب، چک نمبر193گ ب میں ملزم لیاقت نے خاتون جبکہ 558گ ب میں ایک خاتون کو ملزم ذاکر نے ایک ڈیرہ پر لے جاکر ہوس کا نشانہ بنایا، پولیس نے نامزد ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے انکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔

دریں اثناء ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں نذیر نامی اوباش شخص نے18سالہ لڑکی کو اپنی حوس کا نشانہ بناڈالا،پولیس نے لڑکی (س)کے بیان پر ملزم نذیر کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |