22 ستمبر 1965 کو بھارت کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان ہو گیا

شاستری نے اطمینان بخش قرار دیا، 17 روزہ جنگ میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا

شاستری نے اطمینان بخش قرار دیا، 17 روزہ جنگ میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
22 ستمبر 1965 کو بھارت کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان ہو گیا جسے بھارتی پردھان منتری لال بہادر شاستری نے اپنی فوجوں کے لیے اطمینان بخش قرار دیا۔

17 دن کے اس جنگی کھیل میں بھارت کو بہت بھاری نقصان اٹھانا پڑا جس میں اسے 113 جنگی طیارے، 500 ٹینکوں اور 7200 فوجیوں سے ہاتھ دھونا پڑے جبکہ دیگر 1 ہزار بھارتی فوجیوں کو پاکستان نے جنگی قیدی بنالیا۔

اس موقع پر صدر ایوب نے اعلان کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق جنگ بندی کو قبول کرتے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی فوجوں کو موجودہ پوزیشن سے پیچھے نہیں ہٹائے گا۔


امریکی صدر جانسن نے بھارت کے ساتھ اختلافات کی صورت میں صدر ایوب کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

کھیم کرن میں پاکستانی دستوں نے بھارتی فوجیوں کی حملے کی متعدد کوششوں کو پسپا کرتے ہوئے بھاری نقصان پہنچایا، سیالکوٹ،لاہور،فاضلیکا اور اکھنور سیکٹرز میں پاکستانی فوجیوں کا جارحانہ انداز برقرار رہا۔

راجستھان میں پاکستان نے مزید6بھارتی پوسٹوں پر قبضہ کرلیا،پاک فضائیہ نے فضاؤں میں اپنی بالادستی کو برقرار رکھتے ہوئے 11ٹینکس،25توپ خانے اور 39 گاڑیوں کو تباہ کردیا۔
Load Next Story