سپریم کورٹ فوٹیج تنازع 4 صحافیوں کے بیانات ریکارڈ

جب رجسٹرار آفس کی طرف سے فل کورٹ ریفرنس کی کوریج کی اجازت نہیں تھی تو ایک چینل کو فوٹیج کیسے ملی،رپورٹرز

جب رجسٹرار آفس کی طرف سے فل کورٹ ریفرنس کی کوریج کی اجازت نہیں تھی تو ایک چینل کو فوٹیج کیسے ملی،رپورٹرز۔ فوٹو: فائل

سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کی فوٹیج لیک ہونے کے بارے میں 4 رپورٹرز نے انکوائری افسراور ایڈیشنل رجسٹرار محمد علی کے سامنے اپنا بیان قلمبندکرادیا ہے۔


سی این بی سی کے جاویدسومرو،ایکسپریس نیوزکے عمران وسیم، اے آر وائی کے راشدحبیب اورکامران نے اپنے اپنے بیانات قلمبندکرائے۔ ان رپورٹرزنے سوال اٹھایا کہ جب رجسٹرار آفس کی طرف سے فل کورٹ ریفرنس کی کوریج کی اجازت نہیں تھی تو ایک چینل کو فوٹیج کیسے ملی؟۔ انھوں نے سپریم کورٹ کے ترجمان کے موقف کا حوالہ دیا کہ جب کوریج کے حوالے سے پی آراو سے رابطہ کیا گیا توانھیںکہاگیا کہ کوریج کی اجازت نہیں،انھوں نے سابق چیف جسٹس کے سابق پروٹوکول افسرچوہدری عبدالحمیدکے بیان کا حوالہ دیا جس میں انھوں نے کہا تھا کوریج کیلیے پرائیویٹ کمیرہ مین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
Load Next Story