
ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کورٹ ساہیوال عبدالغفور نے7سالہ بچی کے اغوا، زنا اور قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم علی شیر کو 3بار سزائے موت اور11 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
ملزم نے ایک سال قبل چک90 نو ایل کی کالونی میں گلزار احمد کی 7سالہ بچی کو اغوا کر کے ہوس کا نشانہ بنایا اور قتل کر دیا، پولیس غلہ منڈی نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو ڈی این اے میچ ہونے گرفتار کر لیا ، ملزم نے اقبال جرم کر لیا تھا جس پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔