جدید جمہوریت کی راہ میں بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کا اپنا غیرجمہوری اسٹرکچرہے فواد چوہدری

مریم نوازاور بلاول کا سیدھا پارٹیوں کی قیادت سنبھالنا کیا جمہوری عمل ہے؟ فواد چوہدری


ویب ڈیسک September 22, 2020
جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسےآسکتی ہے، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جدید جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کا اپناغیر جمہوری اسٹرکچر ہے۔

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں جدید جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کا اپنا غیرجمہوری اسٹرکچرہے، جو میرٹ کی بنیاد پر لیڈرشپ کے بجائے صوابدید پر بنیاد رکھتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نوازاوربلاول کا سیدھا پارٹیوں کی قیادت سنبھالنا کیا جمہوری عمل ہے؟ جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسے آسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں