وزیراعظم نے پہلے نظراندازکیے گئے علاقوں پرتوجہ دینے پرزوردیا ہے چیئرمین سی پیک

پڑوسیوں کے ساتھ تجارت کوباضابطہ بنائیں گے، عاصم سلیم باجوہ


ویب ڈیسک September 22, 2020
بلوچستان میں مانڈ اورگبڈ اورکے پی میں شہیدانوڈین مقامی معیشتوں کو تبدیل کریں گی، عاصم باجوہ

چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پہلے نظرانداز کیے گئے علاقوں پرتوجہ دینے پرزوردیا ہے۔

چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے پہلے نظراندازکیے گئے علاقوں پر توجہ دینے پرزوردیا ہے، منظورہ شدہ اٹھارہ میں سے تین بارڈرمارکیٹس کی بطورپائلٹ پراجیکٹ کے طورپرمنظوری دی گئی ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں مانڈ اورگبڈ اورکے پی میں شہیدانوڈین مقامی معیشتوں کو تبدیل کریں گی اوراسمگلنگ کی جانچ کریں گے اورپڑوسیوں کے ساتھ تجارت کوباضابطہ بنائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |