مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی بربریت جاری مزید ایک کشمیری نوجوان شہید

قابض فوج کا سرینگر، پلواما اور شوپیاں کے علاقوں میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے، کشمیر میڈیا سروس

قابض فوج کا سرینگر، پلواما اور شوپیاں کے علاقوں میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے، کشمیر میڈیا سروس۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسی علاقے میں ایک حملے کے دوران بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگیا تھا جب کہ واقعہ کے بعد قابض فوج نے پیرا ملٹری فورسز کے ساتھ سرینگر، پلواما اور شوپیاں کے علاقوں میں بھی سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت 4 کشمیری نوجوان شہید

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں اور ایک خاتون کو شہید کردیا تھا جب کہ گزشتہ ماہ بھارتی افواج کی ریاستی دہشتگردی میں 20 کشمیری شہید ہوئے تھے۔
Load Next Story