ٹوکیو اولمپکس کی تیاری کے لیے ارشد ندیم فن لینڈ میں ٹریننگ کریں گے

جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم اولمپکس میں براہ راست کوالیفائی کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں


Muhammad Yousuf Anjum September 22, 2020
جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم اولمپکس میں براہ راست کوالیفائی کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

اتھلیٹ ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس کی تیاری کے لیے فن لینڈ میں ٹریننگ کریں گے۔

ٹوکیو اولمپکس کی تیاری کے سلسلے میں اتھلیٹ ارشد ندیم فن لینڈ میں ٹریننگ کریں گے، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے باصلاحیت اتھلیٹ سے میڈل کی امیدیں وابستہ کررکھی ہیں، جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم اولمپکس میں براہ راست کوالیفائی کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی کے مطابق ارشد کو فن لینڈ بھجوانے کے لیے پرعزم ہیں، ارشد اس وقت 90 میٹر تھرو کررہے ہیں، مزید اچھی کوچنگ اور تیاری سے وہ اولمپکس میں وکٹری اسٹینڈ پر جگہ پاسکتے ہیں۔ارشد کے لیے اسپانسر کی تلاش کے ساتھ بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کو بھی ٹریننگ پلان بھجوادیا ہے۔ امید ہےکہ جلد ارشد ندیم بیرون ملک جاکر ٹریننگ کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں